سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 10 سال بیت گئے، زخم آج بھی تازہ

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 10 سال بیت گئے، زخم آج بھی تازہ

16 دسمبر 2014 کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اسکول میں فائرنگ کر کے 132 معصوم بچوں اور 17 عملے کے ارکان کو شہید کردیا تھا
سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 10 سال بیت گئے، زخم آج بھی تازہ

ویب ڈیسک

|

16 Dec 2024

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو گزرے 10 برس بیت گئے مگر والدین کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

آج سے دس برس قبل پشاور میں قائم آرمی پبلک اسکول میں وحشی درندوں نے داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر کے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا تھا۔

16 دسمبر 2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 دہشت گردوں نے اے پی ایس پر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں اور عملے کے 17 افراد کو فائرنگ کر شہید کردیا تھا۔

سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین، لواحقین کے 16 دسمبر کو زخم ایک بار پھر تازہ ہوجاتے ہیں اور وہ یاد کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے معصوم بچوں کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے بھیجا تھا۔

سانحے کے بعد قوم نے متحد ہوکر دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم کیا اور پھر دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے انہیں شکست دی تاہم گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر قدم جما لیے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!