صنم جاوید کو گرفتاری کے بعد گوجرانوالہ جیل بھیج دیا گیا
ویب ڈیسک
|
6 Jun 2024
پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کو میانوالی جیل سے رہائی کے بعد گوجرنوالہ کے جیل میں ڈال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی جیل سے رہائی کے فوری بعد گوجرانوالہ پولیس نے صنم جاوید کو نو مئی مقدمات میں اشتہاری ہونے کے باعث حراست میں لیا اور پھر انہوں گوجرانوالہ منتقل کیا۔
پولیس نے گوجروانوالہ منتقلی کے بعد صنم جاوید کو مجسٹریٹ رانا سماذ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں راہداری ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم کے بعد پولیس نے صنم جاوید کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ منتقل کر دیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کل دہشت گردی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
Comments
0 comment