سپہ سالار نے ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دیدیا

سپہ سالار نے ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دیدیا

سپہ سالار عاصم منیر کی جانب سے قومی ہیرو جیولین تھرور ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو کے آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سپہ سالار نے ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دیدیا

Webdesk

|

16 Aug 2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپلکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دے دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار عاصم منیر کی جانب سے قومی ہیرو جیولین تھرور ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو کے آڈیٹوریم میں  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 1984 کی اولمپک اور قومی ہاکی ٹیموں کے اولمپیئنز ، قومی کرکٹ ٹیم سمیت دیگرکھیلوں کی ٹیموں اور لیجنڈری اولمپیئنز نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی لیجنڈ جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینیئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں اسٹریٹ فٹبال ٹیم، آرمی پولو ٹیم، بصارت سے محروم کرکٹ ٹیم ، ویمنز گول بال ٹیم،کامن ویلتھ کے میڈل ونرز ، ایس اے ایف اور پیرس اولمپکس 2024 اور ایشن گیمز کے شرکا بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ تقریب میں ارشد ندیم کے قریبی رشتہ داروں، ساتھیوں اور کوچز نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو سراہا اور انہوں نے ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنے عزم، استقامت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کے باعث یہ تمغہ جیتا، پوری قوم نے ارشد کو ان کے کارنامے کے مطابق نوازا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!