سپریم کورٹ میں دوران سماعت روسٹروم پر آنے والی خاتون کون ہے؟ ویڈیو دیکھیں

سپریم کورٹ میں دوران سماعت روسٹروم پر آنے والی خاتون کون ہے؟ ویڈیو دیکھیں

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران خاتون وکیل کی چیف جسٹس نے سخت سرزنش کی
سپریم کورٹ میں دوران سماعت روسٹروم پر آنے والی خاتون کون ہے؟ ویڈیو دیکھیں

Webdesk

|

15 Dec 2023

سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہونے والی ہنگامی سماعت کے بعد ایک موقع پر جب چیف جسٹس حکم نامہ لکھوا رہے تھے تو ایک خاتون روسٹروم پر آئیں۔

ان خاتون نے آرڈر لکھوانے کے دوران روسٹروم پر آکر چیف جسٹس کو ’مائی لارڈ‘ کہہ کر مخاطب کیا، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شدید ناراض ہوئے اور انہوں نے خاتون کو پیچھے جاکر بیٹھنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس کی سخت سرزنش کے بعد خاتون وکیل نہ صرف جگہ سے ہٹیں بلکہ ہدایت پر عمل بھی کرتی نظر آئیں۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے دو بار کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کے حوالے سے سوال کیا اور لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے والے بیرسٹر عمیر نیازی کی بابت پوچھا۔

کمرہ عدالت میں موجود لوگوں اور روسٹروم پر کھڑے الیکشن کمیشن کے وکلا نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے بتایا کہ کمرہ عدالت میں پی ٹی آٗئی کی نمائندگی کے لیے کوئی نہیں ہے۔

عدالت کے کمرہ نمبر ایک میں سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکلا، اٹارنی جنرل حکومت کی نمائندگی کررہے تھے۔ اس ساری کارروائی کو سپریم کورٹ نے براہ راست نشر کیا۔

یہ خاتون کون ہیں؟

خاتون وکیل کا نام مشعال یوسفزئی ہے جو پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم اور لا ونگ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’چیف جسٹس صاحب نے جب پی ٹی آئی کی نمائندگی کے بارے میں سوال کیا تو میں نہیں تھی، پھر میں بھاگ بھاگ کر یہاں پہنچی تاکہ یکطرفہ کارروائی میں پی ٹی آئی کا مؤقف بیان کرسکوں‘۔

صحافی کے سوال ’آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونے والی تھی‘ کا جواب دیتے ہوئے خاتون وکیل نے کہا کہ میں خود بھی قانون کی طالب علم ہوں اور ساری چیزوں کو بہت اچھی طرح سے جانتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان تحریک انصاف لاہور ہائیکورٹ میں پٹشنر تھی اور بتانے کی یہ کوشش کررہی تھی کہ عدالت لاہور میں موجود ہمارے وکلا سے آن لائن مؤقف لے۔ انہوں نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن کی غلط بیانی کو بھی بتانے آئی تھی کیونکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پٹیشن 12 دسمبر کو لگائی گئی جبکہ درخواست ہم نے 6 دسمبر کو دائر کی جسے 12 کو سماعت کیلیے مقرر کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!