سرفراز بگٹی سمیت دو سینیٹرز مستعفی
صادق سنجرانی نے دونوں اراکین کا استعفی منظور کرلیا
ویب ڈیسک
|
27 Feb 2024
سنیٹر سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے اور اُن کا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے منظور بھی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سنیٹر سرفراز بگٹی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا، جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیا۔
اس کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کی سنیٹر پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔ سنیٹر پرنس عمر احمد زئی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے صادق سنجرانی نے منظور کرلیا۔
سینیٹ سے مستعفیٰ ہونے والے دونوں اراکین عام انتخابات میں صوبائی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment