سرکاری ملازمت کے خواہش مند 40 سال سے زائد عمر والوں کیلیے بڑی خوش خبری

سرکاری ملازمت کے خواہش مند 40 سال سے زائد عمر والوں کیلیے بڑی خوش خبری

نگراں کابینہ نے مختلف پروگرامز کی منظوری بھی دے دی
سرکاری ملازمت کے خواہش مند 40 سال سے زائد عمر والوں کیلیے بڑی خوش خبری

Webdesk

|

8 Jan 2024

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اطلاعات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا۔

نگراں کابینہ نے سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے کی منظوری بھی دی۔

صوبائی کابینہ نے امن و امان کیلیے صوبے میں ایف سی کی تعیناتی کی مدت میں چھ ماہ کی توسعید دی جبکہ انسداد دہشت گردی کیلیے سی ٹی ایف الاؤنس کی بھی منظوری دے دی۔

کابینہ نے سال 2023/24 کے لئے گندم کی امدادی قیمت 4300 فی من مقرر کرنے محکمہ صحت میں فرائض کے دوران جاں بحق طبی اسٹاف کو شہید قرار دینے کی منظوری دی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!