صوابی کے تھانے میں زور دار دھماکے سے بڑی تباہی، جانی و مالی نقصان کا ضیاع

صوابی کے تھانے میں زور دار دھماکے سے بڑی تباہی، جانی و مالی نقصان کا ضیاع

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کام شروع کردیے گئے جبکہ آگ بجھانے کیلیے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا
صوابی کے تھانے میں زور دار دھماکے سے بڑی تباہی، جانی و مالی نقصان کا ضیاع

ویب ڈیسک

|

26 Sep 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے تھانے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث تھانے کی عمارت منہدم اور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کے تھانہ سٹی میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگی جبکہ دھماکے کی شدت سے تھانے کی عمارت منہدم ہوگئی۔

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کام شروع کردیے گئے جبکہ آگ بجھانے کیلیے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا۔ پولیس نے تمام راستوں کو سیل کر کے آمد و رفت کو بھی بند کردیا۔

ڈی پی او نے خدشہ ظاہر کیا کہ مال خانے میں موجود بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹا جس کے بعد متعدد دھماکے بھی سنے گئے۔

باچا خان اسپتال میں پولیس اہلکاروں سمیت 17 زخمیوں کو منتقل کیا گیا جن میں سے ایک دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 کی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور آئی جی کے پی، چیف سیکریٹری کو جائے وقوعہ پہنچ کر رپورٹ فوری ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!