سود سے متعلق اللہ کا حکم، اقلیتی رکن کی یاد دہانی پر سینیٹر واسع نے خود کو تھپڑ مار لیا

سود سے متعلق اللہ کا حکم، اقلیتی رکن کی یاد دہانی پر سینیٹر واسع نے خود کو تھپڑ مار لیا

ہمیں سود کو ترک کر کے اللہ کی حکم عدولی سے بچنا چاہیے، مولانا عبد الواسع
سود سے متعلق اللہ کا حکم، اقلیتی رکن کی یاد دہانی پر سینیٹر واسع نے خود کو تھپڑ مار لیا

ویب ڈیسک

|

13 Jun 2024

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں بجٹ سیشن کے دوران آئی ایم ایف اور سود سے متعلق تقاریر کے دوران اقلیتی رکن سینیٹر دنیش کمار نے سود سے متعلق اللہ کا حکم پڑھ کر سنایا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ سود اللہ کے خلاف جنگ ہے اور اسلامی تعلیمات میں اس سے روکا گیا ہے مگر وفاق صوبوں کو سود پر قرض دے رہا ہے، مجھے بحیثیت غیر مسلم اس منافقت پر شرم آتی ہے۔

دنیش کمار نے یہ بھی کہا تھا کہ اس ایوان میں سب جھوٹ بول رہے ہیں اور حکومتی وزرا کے رویے ، عدم موجودگی ہمارے لیے لعنت کا مقام ہے۔

اس پر جمعیت علما اسلام کے سینیٹر مولانا عبد الواسع نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے منہ پر علامتی تھپڑ مارا اور کہا کہ ’ایک اقلیتی رکن کی طرف سے سود سے متعلق اسلامی تعلیمات کی یاددہانی کرانا ہم سب کیلیے شرم کا مقام ہے‘‘۔

انہوں نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے منہ پر طمانچہ مارا اور کہا کہ ہمیں سود کے معاملات کو ترک کر کے اللہ کی حکم عدولی سے بچنا چاہیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!