اصولوں پر ڈٹ جانے اور ڈیل نہ کرنے پر والد کو سزائے موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، عمران خان کے بیٹوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
|
13 May 2025
عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان نے کہا ہے کہ والد کو اصول پسندی کیوجہ سے جیل میں سزائے موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہم ان کی رہائی کیلیے ٹرمپ سے اپیل کریں گے۔
قاسم اور سلیان نے پہلی بار انٹرویو دیتے ہوئے جیل میں عمران خان کی حالت زار بیان کی اور کئی انکشافات کیے جبکہ دونوں بھائیوں نے عالمی برادری خصوصاً ٹرمپ سے بھی والد کی رہائی کیلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
عمران خان کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ ان کے والد ایک اصول پسند اور مضبوط ایمان والے شخص ہیں جو کسی بھی دباؤ میں آکر ڈیل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ والد کو ڈیل نہ کرنے اور اپنے اصول پر ڈٹ جانے کی وجہ سزائے موت کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
قاسم اور سلیمان نے بتایا کہ عمران خان کو دو سال سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، جہاں انہیں بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ انہیں سزائے موت کے قیدیوں کے سیل میں رکھا گیا ہے جہاں روشنی، ڈاکٹر اور وکیل تک رسائی نہیں ہے۔
دونوں نء نے بتایا کہ انہیں اپنے والد سے فون پر بات کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اور کالز بے ترتیب اوقات میں آتی ہیں اور اکثر منقطع ہو جاتی ہیں۔
قاسم سلیمانی نے بتایا کہ کئی کئی ہفتوں بات نہیں کروائی جاتی جبکہ 6 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑتا ہے اور پھر چند منٹ کی بات ہونے پر رابطہ منقطع کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری، خصوصاً سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے والد کی رہائی کے لیے اپیل کی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کے بعد ان کے والد پر جیل میں سختیاں بڑھا دی گئیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ان کے والد کرپٹ نہیں ہیں اور اسٹیبلشمنٹ بھی یہ بات جانتی ہے۔
دونوں نء بتایا کہ یہ انٹرویو عمران خان کی اجازت سے دے رہے ہیں اور اس حوالے سے چھ ہفتے قبل ہونے والی آخری گفتگو میں بات بھی ہوئی تھی۔
Comments
0 comment