سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کرنے والوں پر دو سال قید اور جرمانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کرنے والوں پر دو سال قید اور جرمانے کا فیصلہ

حکومت کا خفیہ معلومات شیئر کرنے والوں کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سزائیں دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کرنے والوں پر دو سال قید اور جرمانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

13 May 2024

وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف اجلاسوں سمیت فیصلوں کی حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کے بعد حکومت نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری محکمہ برائے اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر خاص طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات خصوصا جن دستاویزات پہ سیکرٹ بھی لکھا ہو کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایسی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانے کے علاوہ  دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں جو خفیہ معلومات یا دستاویزات کے افشاء کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جائیں گے۔ 

اس جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!