سوشل میڈیا پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو آمنے سامنے

سوشل میڈیا پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو آمنے سامنے

بلاول بھٹو نے مناظرے کیلیے نواز شریف کو گمبٹ کی دعوت دے دی
سوشل میڈیا پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو آمنے سامنے

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2024

دو بڑی جماعتوں کے سربراہ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹویٹ کا جواب دے دیا اور کہا کہ ‏میں مناظرے اور معائنے کے لئے تیار ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میاں نواز شریف مجھ سے خیرپور گمبٹ میں مناظرہ کرلیں جہاں کا اسپتال پنجاب کے کسی بھی اسپتال سے بہتر ہے۔

انوہں نے لکھا کہ گمبٹ کے اسپتال میں علاج بالکل مفت ہے اور میاں صاحب نے تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کا دورہ نہیں کیا، یا پھر وہ تھرپارکر آجائیں، جہاں کا انفرا اسٹرکچر کا معائنہ بھی ہوجائے گا۔چولستان سے تھر کا موازنہ بھی ہوجائے گا تھر میں کوئلے کا منصوبہ جس کے آپ اور آپ کے بھائی مخالفت کرتے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ کراچی نہیں بلکہ فیصل آباد کو سستی بجلی فراہم کررہا ہے، میاں صاحب کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے باہر مباحثہ کرلیں جہاں گزشتہ برس پنجاب کے 84 ہزار سے زائد افراد کا علاج ہوا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ایسی سہولیات موجود نہیں ہیں، راہ فرار اختیار نہ کریں، براہ کرم بتائیں کہ کس شہر میں اور کس تاریخ کو آپ کے بھائی نے مباحثہ کرنا ہے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نے بلاول کے چیلنج پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ ‏کل ایک صاحب نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی۔وہ نواز شریف کو مناظرے کے بجائے سندھ کے معائنے کی دعوت دیتے تو اچھا تھا۔مناظرہ بھی ہو جاتا اور موازنہ بھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!