سی ایس ایس کے امتحانی نتائج کا اعلان، 13 ہزار میں سے صرف 401 امیدوار کامیاب
Webdesk
|
4 May 2024
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2023 کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق امیدواروں کی کامیابی کی شرح صرف 2.96 فیصد رہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق امتحان میں 13008 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے صرف 401 امیدوار تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرسکے اور شرح 2.96 فیصد رہی۔
کامیاب ہونے والوں میں 126 لڑکے جبکہ 84 خواتین شامل ہیں جبکہ پہلی پوزیشن عادل ریاض، دوسری اور تیسری شہیر بانو، اوقاشہ ابرار نے حاصل کی۔
ایف پی ایس سی کے مطابق حتمی طور پر 210 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیںسی ایس ایس میں کامیاب ہونے والے 46 امیدواروں کو طبی طور پر ڈیفر کیا گیا جبکہ ٹاپ کرنے والے پہلے 8 امیدواروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔
میرٹ لسٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدوار نویں پوزیشن، آزاد کشمیر کے امیدوار 19ویں پوزیشن حاصل کر سکے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے امیدوار پچیسویں پوزیشن حاصل کر سکے۔ سندھ رورل سے امیدوار 66 ویں اور سندھ اربن سے 116ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ایکس فاٹا سے امیدوار 80 ویں اور گلگت بلتستان سے امیدوار 130ویں پوزیشن حاصل کر سکے، جنوبی ایشیا میں پاکستان تعلیمی میدان میں سب سے پیچھے ہے پاکستان میں صوبہ سندھ تعلیمی میدان میں سب سے پیچھے ہےْ
Comments
0 comment