سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 6 افراد جاں بحق، 5 لاپتہ

سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 6 افراد جاں بحق، 5 لاپتہ

گاڑی میں 22 افراد سوار تھے، 6 زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا،
سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 6 افراد جاں بحق، 5 لاپتہ

Webdesk

|

9 Jun 2024

وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 6افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ 5کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں 22 افراد سوار تھے، 6 زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا، گاڑی کی چھت پر 5 افرادنے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائیں۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ سیاحوں کی گاڑی کیل سے تابٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پر حادثہ کاشکارہوئی اور دریا میں جاگری۔

گاڑی میں 22 افراد سوار تھے جن میں سے 6کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 6 زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دشوارگزار راستے اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامناہے۔ گاڑی میں سوارخاندان کا تعلق ملتان سے بتایا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!