سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 خوارج واصل جہنم

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 خوارج واصل جہنم

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔
سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 خوارج واصل جہنم

Webdesk

|

17 Apr 2025

خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو واصل جہنم کردیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 16اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں 4 خوارج واصل جہنم ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک دھرتی کے ایک بہادر سپوت سپاہی باسط صدیق نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!