تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک

|

23 Feb 2024

سندھ حکومت نے شب برأت کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں شب برأت پر صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے بعد شب برأت 25 فروری اتوار کی ہوگی جبکہ 26 فروری بروز پیر تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اسی کے ساتھ ہر سال کی طرح امسال بھی سرکاری جامعات بھی شب برأت کے سلسلے میں بند رہیں گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!