تعلیمی نظام کی بہتری کیلیے امریکا سے مدد لینے کی تجویز

تعلیمی نظام کی بہتری کیلیے امریکا سے مدد لینے کی تجویز

وزیر تعلیم خالد مقبول کی خواہش
تعلیمی نظام کی بہتری کیلیے امریکا سے مدد لینے کی تجویز

ویب ڈیسک

|

15 Jun 2024

وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور امریکی یونیورسٹیوں کے درمیان شراکت داری قائم کی جائے۔

پاکستان میں اعلی تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے تین روزہ سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔

اجلاس میں پاکستانی اور امریکی یونیورسٹیوں کے 180 لیڈروں اور فیکلٹی ممبران کو مدعو کیا گیا تاکہ اعلی تعلیم کے میعار کو بہتر بنانا اور فارغ التحصیل افراد کو ملازمت کے بہترین مواقع فراہم کی جاسکے۔

وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور امریکا کے درمیان پائیدار شراکت داری کا ثبوت ہے۔جس کی توجہ ہمارے تعلیمی اداروں کو ایسے گریجویٹس پیدا کرنے کے لیے با اختیار بنانے پر مرکوز ہے کو کہ مستقبل کے چیلنجر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ 

یو ایس ایڈ جی قائم مقام مشن افائریکٹر میرا او برائن نے کہا کہ اعلی تعلیم کو جامع اور مارکیٹ سے متعلقہ بناکر یونیورسٹیاں اپنے تمام طلباء کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کر سکتی ہیں،سولہ پاکستانی پبلک یونیورسٹیوں کو اعلی تعلیم کے انتظام پبلک یونیورسٹیوں کو اعلی تعلیم کے انتظام مارکیٹ آگ متعلقہ ہدایات اور طلباء جی معاونت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!