3 hours ago
ثنا یوسف قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنادی
ویب ڈیسک
|
19 May 2026
اسلام آباد کی عدالت نے 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی۔ فیصلہ جج محمد افضل مجوکہ نے کئی ماہ تک جاری رہنے والی سماعتوں کے بعد سنایا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم عمر حیات، جو خود بھی ٹک ٹاکر اور ایک سرکاری افسر کا بیٹا ہے، نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ اس نے ثنا یوسف کو گولی مار کر قتل کیا۔ بیان میں اس کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ثنا یوسف سے رابطے میں تھا اور اس کے لیے غیر معمولی جذبات رکھتا تھا۔
ملزم نے مزید کہا تھا کہ حسد اور بدگمانی کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا، تاہم بعد ازاں ٹرائل کورٹ میں اس نے اپنے اعترافی بیان سے انکار کردیا۔ اس کے باوجود عدالت نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
ثنا یوسف کے قتل کے واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کیا تھا جبکہ خواتین کے خلاف تشدد، آن لائن ہراسانی اور سوشل میڈیا جنون پر بھی نئی بحث چھڑ گئی تھی۔
Comments
0 comment