تھانہ صوابی میں دھماکے سے زخمی کانسٹیبل 6 ماہ بعد شہید

تھانہ صوابی میں دھماکے سے زخمی کانسٹیبل 6 ماہ بعد شہید

کانسٹیبل کی شہادت کے بعد پولیس شہدا کی مجموعی تعداد 3 تک پہنچ گئی
تھانہ صوابی میں دھماکے سے زخمی کانسٹیبل 6 ماہ بعد شہید

ویب ڈیسک

|

24 Mar 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے تھانے میں دھماکے میں شدید زخمی ہونے والا کانسٹیبل ریاض خان 6 ماہ تک زیرعلاج رہنے کے بعد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

کانسٹیبل کی شہادت کے بعد پولیس شہدا کی مجموعی تعداد 3 تک پہنچ گئی۔ ریاض خان 26 ستمبر 2024 کو نمازِ عشاء کے بعد تھانہ صوابی میں بارودی مواد کے دھماکہ سے زخمی ہونے کے بعد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں زیر علاج تھے۔

مذکورہ دھماکے میں 13 سالہ بچہ آذان سکنہ صوابی اور محکمہ خوراک کے سیکورٹی گارڈ سراج سکنہ لاہور شہید جبکہ سولہ اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔

شہید ریاض خان کو اتوار کے روز اپنے آبائی قبرستان واقع باچائی صوابی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں پولیس حکام، اہلکاروں، لواحقین اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کنسٹبل کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کی۔

شہید کانسٹبل ریاض خان ڈی ایس پی ایڈمن پی ٹی سی صوابی قمر زمان خان اور کمپیوٹر لیب انچارج اے یس آئی حافظ زاہد خان کے چچا زاد بھائی تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!