تحریک انصاف کا نواز شریف کو حیران کن سرپرائز

تحریک انصاف کا نواز شریف کو حیران کن سرپرائز

ایاز لطیف کھوسہ نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کردیا
تحریک انصاف کا نواز شریف کو حیران کن سرپرائز

ویب ڈیسک

|

26 Dec 2023

 پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو بڑا سرپرائز دے دیا۔

عام تاثر تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کو پی ٹی آئی کی جانب سے چلینج کیا جائے گا مگر اس حوالے سے اب پی ٹی آئی کے انتہائی اہم رہنما نے بڑا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ’نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی اعتراض جمع نہیں کروایا جائے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینا چاہئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!