شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

منتظمین نے 21 ستمبر کو کاہنہ جلسہ میں اشتہاری ملزمان کی تقریر بھی کرائی
شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

Webdesk

|

24 Sep 2024

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما افضال عظیم پاہٹ کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق افضال عظیم پاہٹ نے ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی،منتظمین نے21ستمبر کو کاہنہ جلسہ میں اشتہاری ملزمان کی تقریر بھی کرائی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق منتظمین نے 21 ستمبر کو کاہنہ جلسہ میں اشتہاری ملزمان کی تقریر بھی کرائی، مقدمہ افضال اعظیم پاہٹ کے خلاف دفعہ120ت پ 505ت پ اور 16ایم پی او کے تحت درج کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء کے خلاف مقدمہ شہری عبدالغفار کی مدعیت میں درج کیا گیا، افضال عظیم پاہٹ نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

واضح رہے کہ مقدمہ وقوعہ کے تین روز بعد تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!