طلبا تنظیم سے خیبرپختونخوا کے کم عمر ترین وزیر اعلیٰ تک کا سفر، سہیل آفریدی کے بارے میں جانیے

طلبا تنظیم سے خیبرپختونخوا کے کم عمر ترین وزیر اعلیٰ تک کا سفر، سہیل آفریدی کے بارے میں جانیے

سہیل آفریدی کو عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے
طلبا تنظیم سے خیبرپختونخوا کے کم عمر ترین وزیر اعلیٰ تک کا سفر، سہیل آفریدی کے بارے میں جانیے

ویب ڈیسک

|

8 Oct 2025

پشاور: تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی پہلی بار پی کے-70 سے رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔

اپنی متحرک سیاسی جدوجہد کے باعث وہ پارلیمانی سیاست میں آنے کے بعد بہت مختصر عرصے میں صوبے کے کم عمر ترین اور قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔

سہیل آفریدی کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر سے ہے، وہ طویل عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) خیبرپختونخوا کے صدر رہے اور پارٹی کے اندر اپنی تنظیمی صلاحیتوں اور متحرک کردار کے باعث نمایاں ہوئے۔

سیاسی سفر کا آغاز طلبہ سیاست سے کرنے والے سہیل آفریدی نے پارٹی میں نیچے سے اوپر تک محنت سے اپنا مقام بنایا۔

سہیل آفریدی موجودہ صوبائی حکومت میں وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے کمیونی کیشن اینڈ ورکس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

کابینہ میں تبدیلی کے بعد انہیں وزیر برائے ہائر ایجوکیشن تعینات کیا گیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں متعدد اصلاحات کی نگرانی کی۔

تعلیمی لحاظ سے سہیل آفریدی نے بی ایس اکنامکس کی ڈگری حاصل کی ہے، جبکہ پیشے کے لحاظ سے وہ ایک کامیاب بزنس مین ہیں۔ عام انتخابات میں انہوں نے نمایاں برتری سے مسلم لیگ (ن) کے بلاول آفریدی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حمید اللہ جان آفریدی کو شکست دے کر صوبائی اسمبلی کی نشست جیتی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ سہیل آفریدی 36 سال کی عمر میں وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالیں گے، جس کے ساتھ ہی وہ خیبر سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیراعلیٰ بھی ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!