ترک صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم خبر

ترک صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم خبر

ترک صدر کا یہ دورہ انتہائی اہم ہوگا
ترک صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم خبر

Webdesk

|

25 Jan 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اگلے ماہ پاکستان آئینگے صدر اردگان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

حکومت ذرائع کے مطابق صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ 10 سے 12 وزرا آئینگے۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہائی لیول سٹریٹیجک کونسل کا اجلاس ہوگا-

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر مشترکہ صدارت کرینگے ہائی لیول دفاعی تعاون کونسل کا یہ 7واں اجلاس ہو گا۔

دورے کے دوران دفاع، سیکیورٹی، تجارت، معاشی تعاون، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی-

حکومتی ذرائع کے مطابق ترک صدر کا یہ دورہ پاکستان کیلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، جس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے بھی ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!