توانائی بحران، لاک ڈاؤن پھر سے نافذ

توانائی بحران، لاک ڈاؤن پھر سے نافذ

اوقاتِ کار سے متعلق نئی پابندیاں یکم جون 2026 یعنی آج سے نافذ العمل ہوں گی۔
توانائی بحران، لاک ڈاؤن پھر سے نافذ

Webdesk

|

1 Jun 2026

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کاروباری اوقات کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق شہر بھر میں مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اوقاتِ کار سے متعلق نئی پابندیاں یکم جون 2026 یعنی آج سے نافذ العمل ہوں گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پمپس، سی این جی سٹیشنز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، جبکہ دودھ اور ڈیری شاپس پر نئے اوقات کار کی پابندی لاگو نہیں ہوگی، جمز اور پیڈل کورٹس سمیت سپورٹس سہولیات مستثنیٰ قرار دی گئیں ہیں اور آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے تحت ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور تندور رات 10 بجے بند ہوں گے، کریانہ، سبزی، پھل اور بیکری شاپس کیلئے بھی رات 10 بجے بندش کا وقت مقرر کر دیا گیا، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ شادی ہالز اور مارکیز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نجی مقامات پر ہونے والی تقریبات پر بھی رات 10 بجے کی پابندی لاگو ہوگی

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!