وفاداری تبدیل کرنے والے وسیم قادر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے درخواست دائر

وفاداری تبدیل کرنے والے وسیم قادر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے درخواست دائر

وسیم قادر نے عوام کے ووٹ سے خیانت کی، درخواست
وفاداری تبدیل کرنے والے وسیم قادر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے درخواست دائر

ویب ڈیسک

|

11 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی وسیم قادر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وسیم قادر کے خلاف راشد خان کاکڑ ایڈووکیٹ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کروائی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وسیم قادر نے کمپین کے دوران مجھے اور میرے حلقہ کے لوگوں کوحلف دیا کہ بانی پی ٹی آئی کا سپاہی ہوں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ’این اے 121کے غیور عوام کا ووٹ عمران خان کا ووٹ ہے، یہ ووٹ آپ کی امانت ہے 8فروری کو الیکشن جیت گیا تو اپ کے ووٹ سے جیتی ہوئی سیٹ بانی پی ٹی آئی کے حوالے کروں گا‘۔

درخواست گزار نے کہا کہ ’وسیم قادر نے الیکشن جیتنے کے بعد ایم این اے بنے اور پھر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی، وسیم قادر نے میرے حلقہ کی عوام کے دیے گئے ووٹ سے ایم این اے منتخب ہوئے‘۔

راشد خان کاکڑ نے کہا کہ حلقہ کی عوام کے امانت دیے گئے ووٹ سے خیانت کی ہے‘۔ وسیم قادر کا دیا گیا حلفیہ بیان اور ویڈیو بیان درخواست میں لف کردیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!