وہ 25 سرکاری ادارے جنہیں حکومت پرائیوٹائز کرنے جارہی ہے
ویب ڈیسک
|
16 May 2024
حکومت کی جانب سے 25 ان سرکاری محکموں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وہ فہرست پیش کی گئی جنہیں حکومت پرائیوٹائز کرنے جارہی ہے۔
قومی اسمبلی کی پیش کی جانے والی نجکاری فہرست میں شامل اداروں کے نام یہ ہیں۔
سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر آسلام آباد، پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل، قومی ایئرلائن پی آئی اے، پاکستان ری انشورنس کمپنی، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، سندھ انجنئیرنگ لمٹیڈ، پاکستان انجنئیرنگ کمپنی شامل ہیں۔
اسکے علاؤہ بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر پاور پلانٹ، گڈو پاور پلانٹ ،نندی پور پاور پلانٹ ،فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور، گجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بھی فہرست میں شامل ہیں۔
قومی اسمبلی میں فہرست پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت جلد ان اداروں کی پرائیوٹائزیشن کرے گی اور اس پر کام تیزی سے جاری ہے۔
Comments
0 comment