وزیر اعلی کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کرم کے حوالے سے اہم فیصلے
ویب ڈیسک
|
21 Dec 2024
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع کرم میں تمام بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع کرم میں جاری صورتحال کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔جبکہ بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ اکٹھا کرنے تک مشکلات رہیں گی تاہم صورت حال بہتر ہو جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت نے مشترکہ اقدامات اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور عمائدین جرگہ کے ذریعے دونوں فریقوں سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی سڑکیں اور راستے کھل جائیں گے جبکہ کرم کو ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی جاری رہے گی۔
ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ مرکز اور صوبہ مشترکہ طور پر فیصلے کرتے ہوئے حالات بہتر کریں گے۔
Comments
0 comment