وزیر اعلیٰ سندھ کا 2 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان
ہ تھر سے سستی ترین بجلی فراہم کی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، چاہتے ہیں لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں۔
Webdesk
|
3 Aug 2024
کراچی : وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے دو لاکھ گھروں کو سولرسسٹم دیں گے، تین کمپنیاں اس سسٹم پر کام کررہی ہیں، تمام کمپنیوں کے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
وزیراعلی ہاؤس میں سولر ہوم سسٹم کے معاہدے کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر سے سستی ترین بجلی فراہم کی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، چاہتے ہیں لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت بجلی کا بحران زیادہ ہے، گرین پاورپلانٹ سے لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں گے۔
انہوںنے کہا کہ تمام سرکاری عمارتوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، 34 سرکاری عارتیں سولر پر منتقل ہوچکی ہیں، چاہتے ہیں تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی سے استفادہ حاصل ہو۔
Comments
0 comment