وزیر اعلیٰ سندھ کا ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ کا ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان

گریڈ 16 سے اوپر کی 16 ہزار سے زائد نوکریاں دے چکے ہیں، لیکن ایک جماعت کو سندھ کی ترقی پسند نہیں، اس نے اسٹے لے لیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان

Webdesk

|

24 Jul 2024

بدین :وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے چند دنوں میں ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا۔

بدین میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد حکومت نے نوکریاں دینا شروع کیں۔

انہوں نے کہا کہ گریڈ 16 سے اوپر کی 16 ہزار سے زائد نوکریاں دے چکے ہیں، لیکن ایک جماعت کو سندھ کی ترقی پسند نہیں، اس نے اسٹے لے لیا۔

 کورٹ سے بھی تاریخ پر تاریخ ملتی رہی، عوام سے کیے گئے سارے وعدے پورے کریں گے اور سرخرو ہوکر ان کے پاس جائیں گے۔

وزیرِ اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ ایل بی او ڈی اسپائنل آر ڈی سے پرانے قدرتی پانی کے راستے بحال ہوگئے، بدین، سانگھڑ، میرپور خاص اور نواب شاہ کی زمینیں سیلاب میں نہیں ڈوبیں گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایل بی او ڈی 1980 کی دہائی کا منصوبہ تھا، جسے واپڈا نے تعمیر کیا تھا، ایل بی او ڈی کے ڈیزائن میں کچھ ترامیم کر کے پانی کے راستے بحال کر دیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت تھی کہ زرعی معیشت کو ترقی دی جائے، سانگھڑ سے عمر کوٹ تک ایک ڈرین اور انڈر پاس بنایا جارہا ہے۔

 2022 کا سیلاب آیا تو لوگوں نے کہا حکومت کو اپنی غلطیاں درست کرنی چاہئیں، میں جام خان شورو کو مبارکباد دیتا ہوں، کم وقت میں حل نکال کر دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!