وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کردی

وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کردی

جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کردی

Webdesk

|

19 Jun 2026

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے پر آجائیگی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، عوام نے مشکل صورتحال میں صبروتحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور  ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!