امریکا نے حملوں کیلئے یو اے ای کی سرزمین استعمال کی: عباس عراقچی

امریکا نے حملوں کیلئے یو اے ای کی سرزمین استعمال کی: عباس عراقچی

گزشتہ رات ایران کے دونوں جزائر کو HIMARS راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔
امریکا نے حملوں کیلئے یو اے ای کی سرزمین استعمال کی: عباس عراقچی

Webdesk

|

1 Sep 2026

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فورسز نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین سے ایران کے جزائر خارک اور ابوموسی پر راکٹ حملے کیے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ گزشتہ رات ایران کے دونوں جزائر کو HIMARS راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

عراقچی کے مطابق ایرانی فورسز نے حملوں کے لانچ پوائنٹس کا سراغ لگایا جن میں راس الخیمہ اور دبئی کے قریب ایک مقام شامل تھا۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب یہ واضح ہے کہ راکٹ متحدہ عرب امارات سے فائر کیے گئے، اور پڑوسی ملک کی سرزمین کو ایران کے خلاف حملے کے لیے استعمال کرنا بالکل ناقابل قبول ہے۔

 عباس عراقچی نے مزید کہا کہ گنجان آباد علاقوں کے قریب سے راکٹ داغنا انتہائی خطرناک عمل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!