وزیراعلیٰ گنڈا پور کا صوبے کی 4 ہزار مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ گنڈا پور کا صوبے کی 4 ہزار مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کے لیے تمام اضلاع سے ڈیٹا جمع کرنے اورہر ضلع کو آبادی کے تناسب سے کوٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی
وزیراعلیٰ گنڈا پور کا صوبے کی 4 ہزار مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کا فیصلہ

Webdesk

|

31 May 2024

پشاور : وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے سوشل سیکورٹی فنڈسے صوبہ کی چار ہزار مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی کی زیر صدارت سوشل سیکیورٹی فنڈز استعمال سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں فنڈ کے بہتر اور معنی خیز استعمال کے لیے نیاماڈل وضع کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ مستحقین اپنے پاں پر کھڑے ہوسکیں ۔

وزیراعلیٰ نے مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کے لیے تمام اضلاع سے ڈیٹا جمع کرنے اورہر ضلع کو آبادی کے تناسب سے کوٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی جس کے لیے ویلیج کونسلوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تاکہ شفافیت برقراررکھی جاسکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فنڈز تقسیم کے عمل میں کوئی سیاسی سفارش اور ذاتی پسندو ناپسند نہیں چلے گی اورکسی قسم کی کرپشن، دھوکہ دہی کی صورت میں متعلقہ حکام جواب دہ ہوں گے۔

 علی امین گنڈا پور نے ضرورت مند خصوصی افراد کو معیاری الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کرنے اور زکو کمیٹیوں کے ہر فورم پر کم از کم تین خواتین کی نمائندگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

زکو کمیٹیوں کی مدت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق کیاگیا۔اجلاس میں مخیرافراد کے کنٹری بیوشن فنڈکے قیام کی تجویز سے بھی اتفاق کیاگیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!