وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمت کے خواہش مندوں کو بڑی خوشخبری سنادی
وزیراعلی سیکریٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
آفتاب مہمند
|
27 Jun 2024
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبہ بھرمیں سرکاری اداروں میں خالی اسامیوں پر عائد بھرتیوں پر سے پابندی ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے اقتدار سنبھالنے کے فوری بعد دو مارچ کو خالی اسامیوں پر بھرتی فوری روکنے اور اس پر پابندی عائد کی تھی۔
ذرائع کے مطابق پابندی کی وجہ سے تمام سرکاری محکموں میں کوئی بھرتی نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے سرکاری اداروں کے امور متاثر ہوئے۔
وزیراعلیٰ کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی تو انہوں نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جس کے بعد وزیراعلی سیکرٹرہٹ نے پابندی اٹھانے کااعلامیہ جاری کردیا۔
Comments
0 comment