وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کامیابی پر الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کامیابی پر الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا

پی ٹی آئی کے امیدوار نے مریم نواز کی کامیابی کو چلینج کیا تھا
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کامیابی پر الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا

ویب ڈیسک

|

3 Nov 2025

لاہور کے الیکشن ٹریبونل نے پیر کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار مہر شرافت علی کی جانب سے دائر انتخابی عذر داری کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ر) رانا زاہد محمود نے 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ مریم نواز کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی-159 سے کامیابی قانونی اور درست ہے۔

ٹریبونل نے قرار دیا کہ مہر شرافت علی کی جانب سے دائر کردہ انتخابی درخواست میں کوئی ایسا ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا جس کی بنیاد پر مریم نواز کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جا سکے۔

فیصلہ اُس وقت سنایا گیا جب مریم نواز کے وکیل بیرسٹر اللہ چٹھہ نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو اب سنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فروری 2024 میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے بھی متعدد حلقوں سے (ن) لیگ کے رہنماؤں، جن میں مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ آصف، عطا تارڑ اور اعوان چوہدری شامل تھے، کے خلاف دائر انتخابی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

ان درخواستوں میں انتخابی نتائج کو چیلنج کیا گیا تھا تاہم عدالت نے قرار دیا تھا کہ ایسے معاملات پر درست فورم الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) ہے اور فریقین کو وہیں رجوع کرنا چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!