وزیراعظم شہباز شریف کا سندھ کے عوام اور تاجروں کیلئے تحفہ

وزیراعظم شہباز شریف کا سندھ کے عوام اور تاجروں کیلئے تحفہ

وفاقی حکومت صوبہ سندھ میں تعلیمی اور معاشی ترقی کے فروغ کے لیے اہم اور دور رس منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا سندھ کے عوام اور تاجروں کیلئے تحفہ

Webdesk

|

25 Jan 2026

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کا سندھ کے عوام اورخصوصاً کراچی کے تاجروں کیلئے تحفہ،ترجمان حکومت پاکستان بیرسٹر راجہ انصاری نے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ میں تعلیمی اور معاشی ترقی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 ترجمان حکومتِ پاکستان برائے سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ سندھ میں تعلیمی اور معاشی ترقی کے فروغ کے لیے اہم اور دور رس منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے۔

بیرسٹر راجہ انصاری نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سندھ میں دو دانش اسکول قائم کیے جائیں گے،جن میں ایک ٹندو محمد خان جبکہ دوسرا گڈاپ ملیر کراچی میں بنایا جائے گا یہ دانش اسکول جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہوں گے اور بالخصوص پسماندہ و کم وسائل رکھنے والے علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ راجا خلیق الزمان انصاری نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے ضلع ملیر میں ایک اکنامک زون بھی قائم کرنے جارہی ہے جس سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

ترجمان راجہ انصاری نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں سندھ کی ترقی، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور معاشی خود کفالت کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

 تعلیم اور صنعت کے یہ منصوبے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

 ترجمان نے واضح کیا کہ وفاق سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی تفریق کے بغیر تمام علاقوں کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف اور خوشحالی میسر آسکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!