ایک خاتون نے پاکستان پر حملہ کیا ہے، میں حیران رہ گئی، مریم نواز

ایک خاتون نے پاکستان پر حملہ کیا ہے، میں حیران رہ گئی، مریم نواز

میں نہیں مان سکتی کہ ان کو اس کے نتائج کا نہیں پتا
ایک خاتون نے پاکستان پر حملہ کیا ہے، میں حیران رہ گئی، مریم نواز

Webdesk

|

22 Nov 2024

 تونسہ شریف : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک خاتون جن کا سیاست سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں، گزشتہ روز انہوں نے پاکستان پر جو حملہ کیا ہے، مجھے اپنی کانوں اور آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ بیرونی طاقتیں مدینہ میں ننگے پاؤں چلنے کے عمران خان کے مذہبی انداز سے ناخوش تھیں۔

تونسہ شریف میں بلوچستان کیلئے آبپاشی منصوبے کچھی کینال کی بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے پاکستان کے ایسے دوست ملک پر حملہ کیا، جو ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔

انہوں نے کہا کہ وہ دوست ملک پاکستان کی مدد کو آیااور پاکستان کا ایک قابل بھروسہ دوست ہے، پاکستان کا محسن ہے، اس کے اوپر انہوں نے حملہ کیا تو میں حیران رہ گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نہیں مان سکتی کہ ان کو اس کے نتائج کا نہیں پتا، پاکستان کے اوپر اس کے نتائج کا نہیں پتا، اور اس سے جو بگاڑ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، اس کو ان کی خبر نہیں ہے، یہ بات میں نہیں مان سکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں کہنا چاہتی ہوں کہ جہاں اندرونی حملے بھی ہو رہے ہیں، اس دن بھی وزیراعظم آپ سے درخواست کی تھی، آپ نے کہا تھا کہ ملک کی ترقی میں ایک ہی چیز خلل ڈال سکتی ہے، اور وہ دہشتگردی ہے، آپ کی بات بالکل درست ہے، لیکن یہ صرف دہشت گردی نہیں ہو رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ جو حملے خیبرپختونخوا سے پنجاب کے اوپر ہو رہے ہیں، یہ مناظر میں نے 76 سال کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے، یہ حملے خارجی یا دہشت گرد نہیں کررہے یہ حملے خیبرپختونخوا کی حکومت پنجاب اور وفاق پر کر رہی ہے اور ایک اور حملے کے لیے تیار بیٹھی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان ترقی کررہا ہے، ایسے وقت میں جب پاکستان پر چھائی ہوئی گرد ہٹنے جا رہی ہے، پاکستان ترقی کے راستے پر آرہا ہے، ایسے وقت میں یہ لوگ کیوں دھرنے لے کر آجاتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی، ان کا ایجنڈا بہت خطرناک ہے، جو میرا خیال ہے کہ ہماری بھی سمجھ سے باہر ہے، ورنہ ہوش و حواس میں کوئی ایسا پاکستانی جس کے دل میں تھوڑی سی بھی اپنے وطن کی، اپنی مٹی کی محبت ہو، وہ یہ کام کر ہی نہیں سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم دشمنوں سیخود کا دفاع کریں یا اپنے لوگوں سے ڈیفینڈ کریں، انہوںنے کہاکہ اْس دن بھی وزیراعظم کا کہا تھا کہ میرے پنجاب پولیس کے جوان ہیں، ان کے سر دہشت گرد نہیں پھاڑ رہے، ان کی ہڈیاں دہشت گرد نہیں توڑ رہے، ان کے سر ہماری اپنی خیبرپختونخوا کی حکومت پھاڑ رہی ہے، ان پر حملے خیبرپختونخوا کی حکومت کر رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!