ایک اور صوبے میں تعطیلات بڑھا دی گئیں، اسکول 29 سے کھلنے کا نوٹی فکیشن جاری

ایک اور صوبے میں تعطیلات بڑھا دی گئیں، اسکول 29 سے کھلنے کا نوٹی فکیشن جاری

شدید سردی والے علاقوں میں اسکول 29 فروری سے کھلیں گے، نوٹی فکیشن
ایک اور صوبے میں تعطیلات بڑھا دی گئیں، اسکول 29 سے کھلنے کا نوٹی فکیشن جاری

آفتاب مہمند

|

30 Dec 2023

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے میدانی علاقوں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے سرد ترین علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق شدید سرید اور اساتذہ کی الیکشن 2024 میں مصروفیات کی وجہ سے اب میدانی علاقوں کے اسکول 7 جنوری سے کھلیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیلات میں اضافہ سردیوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ، حکومت نے اعلان کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!