یکم جولائی سے ٹیکس گوشوارے کو بہت آسان کر دیا جائے گا، وزیرخزانہ
ایف بی آر میں بہتری کے منصوبے کا محور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ہے۔

Webdesk
|
10 Jun 2025
اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے ٹیکس گوشوارے کو بہت آسان کر دیا جائے گا، تنخواہ دار اور چھوٹے کاروباری وکیل کی مدد لیے بغیر ہی گوشوارہ بھر سکیں گے۔
قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو تبدیل کیے بغیر معاشی اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں ہے، ایف بی آر میں بہتری کے منصوبے کا محور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یکم جولائی سے ٹیکس گوشوارے کو بہت آسان کردیا جائے گا، تنخواہ دار اور چھوٹے کاروباری وکیل کی مدد لیے بغیر ہی گوشوارہ بھر سکیں گے۔
Comments
0 comment