ایم کیو ایم حکومت چھوڑنے کی باتیں کیوں کررہی ہے؟ وجہ جانیے

ایم کیو ایم حکومت چھوڑنے کی باتیں کیوں کررہی ہے؟ وجہ جانیے

ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، ترجمان
ایم کیو ایم حکومت چھوڑنے کی باتیں کیوں کررہی ہے؟ وجہ جانیے

ویب ڈیسک

|

20 Mar 2025

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی د یتے ہوئےمشاورت کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس  طلب کرلیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے  کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ کراچی اور حیدرآباد کے پیکج پر وعدہ کیا تھا، ترقیاتی پیکج پر کہیں کام ہوتا نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، کراچی اور حیدرآباد پیکیج سمیت دیگر معاملات پر تحفظات ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں کہ آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 دن سے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن کوئی بات نہیں سنی جارہی ہے لہذا ہم کیو ایم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے آزاد ہے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!