ایم کیو ایم نےسب سے بڑا عہدہ اہم شخصیت کو دے دیا
Webdesk
|
13 May 2024
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان نے اپنے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تاریخ کے دوسرے چیئرمین کا انتخاب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے پارٹی میں کنونیئر شپ کا عہدہ ختم کر کے اسے چیئرمین اور ڈپٹی کنونیئر کو عہدے کو وائس چیئرمین جبکہ سیکریٹری جنرل کا تنظیمی ڈھانچہ بحال کردیا ہے۔
تنظیمی ڈھانچے میں بحالی کے ساتھ ہی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو ایک اجلاس میں پارٹی کا چیئرمین منتخب کیا، واضح رہے کہ عظیم احمد طارق ایم کیو ایم کے پہلے چیئرمین تھے اور اب دوسرے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہیں۔
ترجمان متحدہ کا کہنا ہےکہ خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار ، نسرین جلیل ، انیس قائم خانی ،فیصل سبزواری، امین الحق اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں تنظیمی اور سیاسی امور پر معاونت کے لیے اعلیٰ سطح مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment