ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت چھوڑنے کی دھمکی، فیصلے کا وقت آگیا ہے

ویب ڈیسک
|
20 Mar 2025
ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت سے اتحاد ختم کرنے کی دھمکی دے دیا جبکہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اب الٹی میٹم کا وقت ختم اور حتمی فیصلے کا وقت آگیا ہے۔
کراچی میں بدھ کو ایم کیو ایم کی فلاحی تنظیم کے سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے پچھلی حکومت کو بھی چھوڑ دیا تھا، نظام ہمیں قبول نہیں کر پا رہا کیونکہ ہم اس جیسے نہیں بن رہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چھوڑنے کی دھمکی اور چیلنج دینے کا الٹی میٹم استعمال نہیں کیا کیونکہ ہم اتنے عرصے سے بیٹھ کر سب دیکھ رہے تھے، اب حتمی فیصلے کا وقت آرہا ہے۔
خالد مقبول نے کہا میں یہاں پر اپنی اس روایات کو نبھانے کھڑا ہوں جو میری سیاسی تحریک سے پہلے سے جاری تھی خدمت خلق فاؤنڈیشن کو شاید 45 سال ہو گئے ہیں، کے کے ایف کی ضرورت پورا کرنے کے لیے ایم کیو ایم بنائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں چند دن قبل پروگرام ہوا تھا طلبہ تحریک فکری ضرورت کو پورا کرنے کے لیے شروع کی ، حالات روپوشی میں رکاوٹوں کو پھلانگ کر لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کیا، 1947 میں پورا گھر بنایا تھا سب کو چھت میسر ہو آزادی حاصل ہو، ہم نعرے لیکر آ گئے تھے آزادی کہاں بچھڑی ہمیں نہیں پتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ 1994 میں ہم روپوش تھے پشاور میں وہاں بھی ایمبولینس اور کلینک تحفے میں دیا یہ شہر پورے ملک کا دا لحکومت ہے ، پورے صوبے کوبھی پال رہا ہے پورے پاکستان میں اس شہر کی امداد جا رہی ہے پاکستان کے اس امیر صوبے میں سب سے غریب لوگ رہتے ہیں اس شہر کے ارد گرد غربت آباد ہوئی ہے پاکستان امانت تھی ذمہ داری تھی پوری کر رہے ہیں
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ امداد کے لیے حکومتوں کی نہیں امن کی ضرورت ہوتی ہے خوف کے سائے آہستہ آہستہ ختم ہونگے ، 22 اگست کو جو کچھ ہوا لوگ سمجھے ایم کیو ایم ختم ہو جائے گی ایم کیو ایم بکھری نہیں نکھر رہی ہے۔
Comments
0 comment