یمن میں ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون حملہ، 24 پاکستانی یرغمالی سے بازیاب

یمن میں ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون حملہ، 24 پاکستانی یرغمالی سے بازیاب

پاکستانی سیکیورٹی اداروں اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں کیپٹن مختار اکبر سمیت تمام پاکستانی عملہ بحفاظت رہا ہوگیا
یمن میں ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون حملہ، 24 پاکستانی یرغمالی سے بازیاب

ویب ڈیسک

|

27 Sep 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کے ساحلی علاقے راس العیسیٰ کے قریب ایک ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں جہاز پر آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملے کے وقت جہاز پر 27 افراد موجود تھے جن میں 24 پاکستانی شامل تھے۔ عملے نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر آگ پر قابو پایا، تاہم بعد ازاں حوثی فورسز نے جہاز کو روک کر تمام عملے کو یرغمال بنالیا۔

محسن نقوی کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی اداروں اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں کیپٹن مختار اکبر سمیت تمام پاکستانی عملہ بحفاظت رہا ہوگیا اور جہاز یمنی پانیوں سے باہر نکل چکا ہے۔

انہوں نے سیکریٹری داخلہ خرم آغا، سفیر نوید بخاری اور دیگر حکام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور عمان میں پاکستانی ٹیموں نے اس معاملے میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ جہاز ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن کے لیے روانہ ہوا تھا اور یہ یمنی حکومت کے زیر انتظام علاقے میں موجود نہیں تھا۔

یاد رہے کہ پاکستانی عملے نے تقریباً 10 روز قبل ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر ڈرون حملہ ہوا ہے اور حوثی باغی انہیں جہاز چھوڑنے نہیں دے رہے۔

عملے نے وزارت میری ٹائم اور ڈی جی پورٹس سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جہاز کو جبوتی لے جانے کی اجازت مل جائے تو وہ محفوظ مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔

اب پاکستانی حکام کی کوششوں کے بعد تمام عملے کی رہائی ممکن ہوئی ہے اور وہ بحفاظت گھر واپسی کی راہ پر ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!