ایران جانے والے زائرین کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی

ایران جانے والے زائرین کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی

ایران ایئر کی فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی۔
ایران جانے والے زائرین کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی

Webdesk

|

30 Oct 2025

کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہاہے کہ ایران ایئر نے مشہد، زاہدان، کوئٹہ پروازوں کا آغاز کردیا ہے، ایران ایئر کی فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ایرانی کونسل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سے سلامی دیکر خیرمقدم کیا گیا، ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات ساڑے 9 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔

اس سے قبل ایئر لائن نے مشہد سے لاہور کے درمیان پرواز کے آغاز کا اعلان کیا تھا، ایران ایئر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی، پروازوں کا باقاعدہ آغاز 29 اکتوبر سے کردیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!