ایران امریکا معاہدہ؟ وزیراعظم کا دورہ جینیوا اچانک کیوں منسوخ ہوا؟

ایران امریکا معاہدہ؟ وزیراعظم کا دورہ جینیوا اچانک کیوں منسوخ ہوا؟

وزیراعظم کو آج معاہدےکی تقریب میں شرکت کیلیے روانہ ہونا تھا
ایران امریکا معاہدہ؟ وزیراعظم کا دورہ جینیوا اچانک کیوں منسوخ ہوا؟

ویب ڈیسک

|

18 Jun 2026

ایران اور امریکا کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر دستخط اور وزیر اعظم کے ورچوئل دستخط کے بعد اچانک ایک نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ورچوئل دستخط کے بعد سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں اس حوالے سے تقریب شیڈول تھی جس میں وزیراعظم کو شرکت کیلیے روانہ ہونا تھا۔

پاکستانی حکام پہلے ہی اسلام آباد سے جینیوا روانہ ہوچکے جہاں انہوں نے انتظامات کو حتمی شکل بھی دے دی۔

تاہم شام کے وقت اچانک وزیراعظم کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب الیکٹرانک طور پر منعقد ہونے کے باعث دورہ منسوخ کیا گیا۔جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت ضروری نہیں رہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!