یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت منظور
جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت منظور ہوئی ہے
ویب ڈیسک
|
17 May 2024
انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت مںظور کرلی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو لاہورمیں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ اور گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں رہنما زیر حراست ہیں۔
Comments
0 comment