یو اے ای کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی
Webdesk
|
23 May 2024
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ابوظہبی میں ملاقات ہوئی، وزیرِ اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت کی۔
وزیرِ اعظم نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔
وزیرِ اعظم شبہاز شریف نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز منصوبوں، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوران ملاقات پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، جبکہ
متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment