ایوان صدر کے صرف گارڈن کی دیکھ بھال کیلیے 6 کروڑ سے زائد بجٹ مختص

ایوان صدر کے صرف گارڈن کی دیکھ بھال کیلیے 6 کروڑ سے زائد بجٹ مختص

حکومت نے گارڈن کی دیکھ بھال کیلیے 85 ملازمین بھرتی کیے ہیں
ایوان صدر کے صرف گارڈن کی دیکھ بھال کیلیے 6 کروڑ سے زائد بجٹ مختص

ویب ڈیسک

|

8 Jul 2024

معاشی بحران کا شکار پاکستان کی حکومت نے ایوان صدر کے گارڈن کی دیکھ بھال کیلیے 80 ملازمین مقرر کر کے ماہانہ بجٹ 6 کروڑ روپے مختص کردیا۔

ڈائیلاگ پاکستان کو موصول ہونے والی سرکاری دستاویز کے مطابق بجٹ میں اضافے کی منظوری مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق بجٹ میں پارکوں کی دیکھ بھال کے لیے رقم 30 ملین روپے سے بڑھا کر 6 کروڑ 33 لاکھ ماہانہ کردی گئی ہے جبکہ گارڈن کی دیکھ بھال کیلیے 85 افراد کو مقرر کیا گیا ہے۔

رقم کی تقسیم سے معلوم ہوا کہ 22,100,000 روپے سالانہ ملازمین کی تنخواہوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جن کے الاؤنسسز 3 کروڑ 21 لاکھ جبکہ 2 کروڑ گیارہ لاکھ ریگولر الاؤنس، 1 کروڑ دس لاکھ دیگر الاؤنسز، ایک کروڑ دس لاکھ نقل و حمل، سفر، پانچ لاکھ عام اخراجات اور 1 کروڑ روپے پودوں کی خریداری اور 55 لاکھ روپے مشیننری کی دیکھ بھال کیلیے مختص کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے خسارہ کم کرنے کے لیے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بہت زیادہ بوجھ ڈالا ہے اس کے علاوہ کئی اشیا پر ٹیکسز بھی بڑھائے گئے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!