2024 میں کن کھلاڑیوں کو گوگل پر زیادہ سرچ کیا گیا؟

2024 میں کن کھلاڑیوں کو گوگل پر زیادہ سرچ کیا گیا؟

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر مشہور باکسر مائیک ٹائسن ہیں
2024 میں کن کھلاڑیوں کو گوگل پر زیادہ سرچ کیا گیا؟

Webdesk

|

12 Dec 2024

دبئی : سال 2024 کھیلوں کے حوالے سے کافی اہم رہا۔ اس سال کھیلوں کے شوقین افراد نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، یو ای ایف اے یورپین چیمپئن شپ، پیرس اولمپکس اور پیرا اولمپکس میں ایتھلیٹس کو اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دیکھا۔

گوگل کی جانب سے جاری کی جانے والی رواں برس کی سرچ رپورٹ کے مطابق الجیرین باکسر ایمان خیلِف اس سال سب سے زیادہ سرچ کی گئیں۔

 ایمان نے پیرس اولمپکس میں خواتین کی کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتا جس کے بعد ان کی جنس کو لے کر ایک تنازعہ اٹھا اور انہیں آن لائن تضحیک کا خوب سامنا کرنا پڑا۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر مشہور باکسر مائیک ٹائسن ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ باکسنگ رنگ میں 19 برس بعد کم بیک کیا۔

ان کے علاوہ عالمی سطح پر ڈھونڈے جانے والے ایتھلیٹس میں لیمین یامل تیسرے، سائمن بائلز چوتھے، جیک پال پانچویں، نِکو ولیمز چھٹے، بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ساتویں، اسکاٹی شیفلر آٹھویں، ششانک سنگھ نویں اور روڈری دسویں نمبر پر رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!