2 hours ago
6 دن انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان، صارفین کو صبر کا مشورہ
سب مرین کے مرمتی کام کی وجہ سے سروس متاثر ہوسکتی ہے، پی ٹی سی ایل
ویب ڈیسک
|
13 Apr 2026
پی ٹی سی ایل نے ایک اہم سب میرین کیبل کی مرمت کے لیے شیڈولڈ مینٹیننس کا اعلان کردیا جس کے تحت 6 دن تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سب میرین کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل 2026 سے شروع ہوگا اور 20 اپریل تک جاری رہے گا۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کے دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہو سکتی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی مدد سے پی ٹی سی ایل سب میرین کیبل میں خرابی کی مرمت کرے گا، صارفین مرمت کے دوران کسی بھی سروس متاثر ہونے کیلئے صبر کا مظاہرہ کریں۔
Comments
0 comment