آج سال کا طویل دن اور مختصر رات
آج کے بعد سے رات و دن کا دورانیہ تبدیل ہوتا رہے گا
ویب ڈیسک
|
21 Jun 2024
آج سال کا طویل ترین دن ہے، مختصر ترین رات ہوگی، جو سردیوں کی آمد کی نشانی ہے کیونکہ آج کے بعد سے دن بتدریج کم اور رات کا دورانیہ بڑھے گا۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال 21 جون کا دن شمالی نصف کرہ میں سال 2024 کا سب سے طویل ترین دن ہے۔
کراچی میں آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ کا ہوگا جبکہ رات کا دورانیہ 10 گھنٹے 19 منٹ کا ہوگا۔
اسلام آباد میں آج دن کا دورانیہ 14 گھنٹے 32 منٹ طویل ہوگا رات 9 گھنٹے 28 منٹ کی ہوگی۔
اس کے بعد سے دن چھوٹا اور رات بڑھنا شروع ہوگی۔
پھر 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوجاتا ہے اور 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوگا۔
Comments
0 comment