آئی فون 17 سیریز: نئے ماڈلز کی قیمت میں اضافے کا امکان

آئی فون 17 سیریز: نئے ماڈلز کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسکا حتمی اعلان چند روز میں متوقع ہے
آئی فون 17 سیریز: نئے ماڈلز کی قیمت میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک

|

13 May 2025

آئی فون نے ایپل صارفین کو موبائل کی قیمت بڑھنے کی بری خبر سنادی ہے۔

ایپل نے اپنی آئی فون 17 سیریز کے چار ماڈلز کو ستمبر 2025 میں متعارف کرانے ہیں، جن میں قابل ذکر خصوصیات اور ممکنہ قیمتی اضافے صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

آئی فون کی جانب سے ستمبر میں آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو اور 17 پرو میکس متعارف کروایا جانے کا امکان ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق چین پر عائد امریکی ٹیرف کے باعث نئے فونز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جبکہ ایپل کو تیسری سہ ماہی میں 90 کروڑ ڈالر کے نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان 11 مئی کے معاہدے کے باوجود قیمتی اثرات کا امکان موجود ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی واضح شرح ابھی تک اعلان نیں ہوا تاہم بتایا جارہا ہے کہ 90 دن کی ٹیرف معطلی کے بعد قیمتوں کا حتمی تعین ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ نئے ماڈلز میں نمایاں تکنیکی جدت متوقع نہیں، لیکن عالمی تجارتی صورتحال کے اثرات صارفین کو مہنگے فونز کی شکل میں محسوس ہو سکتے ہیں۔

ایپل فی الحال اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ کس طرح ٹیرف کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!